وزیراعظم سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن عثمان بزدار سے متعلق شکوے کیے


ویب ڈیسک March 09, 2022
ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن عثمان بزدار سے متعلق شکوے کیے

BERLIN: وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں وزیراعظم نے کہا تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اظہار خیال کیا کہ پنجاب پر گہری نظر ہے اور سب کچھ علم میں ہے، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے۔ ارکان نے بھی یقین دہانی کروائی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے ہم آپ کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔

ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن عثمان بزدار سے متعلق شکوے کیے، تحریک انصاف کے کچھ ارکان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی پر نالاں ہیں۔

ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ صوبے میں بیڈ گورننس سے حکومت کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اکثریتی اراکین کی حمایت کے باوجود بعض ارکان کے تحفظات تاحال برقرار ہیں اور میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے حلقے میں ملک امین اسلم کی مداخلت پر نالاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں