مسلح افواج کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے سربراہ پاک فوج

پوری قوم کو ایف سی جوانوں کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک February 21, 2014
مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، آرمی چیف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرپختونخوا میں ایف سی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں اور ایف سی کے جوانوں کے حوصلے کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایف سی کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے، پوری قوم کو ایف سی جوانوں کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے اسٹریٹجک فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا بھی دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ نے آرمی چیف کو آپریشنل اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں اور جذبوں کو سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل کا کہنا تھا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر جب کہ نیو کلیئر پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔