غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے مریم نواز کا طنز

عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں اور عمران خان ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک March 09, 2022
’کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر، مریم نواز کا طنزیہ ٹویٹ۔ فوٹو:فائل

BIRMINGHAM: مریم نواز نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر' غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں