روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں چینی صدر

یورپی ممالک میں جنگ ہر غمزدہ ہوں، صدر شی جن پنگ

چینی صدر نے فرانس اور جرمنی کے حکمرانوں سے ورچوئل گفتگو کی، فوٹو: فائل

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر روس اور یوکرین کے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے روس اور یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر جرمن چانسلر اولاف شولس اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے درمیان جنگ کو دیکھ بہت غمزدہ ہوں۔


صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ چین فرانس، جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر معاونت اور مشاورت کرتا رہے گا۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر اور جرمنی کے چانسلر نے روس اور یوکرین کی جنگ پر امن مذاکرات کے لیے چین کے ساتھ ہم آہنگی اور رابطوں کو مزید مضبوط کریں گے۔

چینی صدر نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر عالمی برادری کے ساتھ بھی مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

چین کے روس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور یوکرین سے جنگ کے آغاز پر چین کا جھکاؤ روس کی جانب رہا ہے تاہم اب وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
Load Next Story