کےپی کے بلدیاتی انتخاباتپی ٹی آئی کے امیدوار پر جرمانہ عائد کردیا گیا

الیکشن کمیشن نے امیدواران کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک March 09, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ملک ادریس پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے علاقے داسو کی تحصیل کونسل داسو سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ادریس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا مرتکب قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحصیل کونسل داسو سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ادریس فیس بک پر ووٹرز کو سولرز سسٹم اور دیگر مراعات دینے کی مہم چلا رہے تھے، جس کے خلاف شکایت مختلف امیدواروں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے پاس درج کروائی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر کوہستان محمد عمران نے پی ٹی آئی امیدوار کو جرمانہ کرنے کے بعد آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے الیکشن مارچ میں منعقد کروائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی امیدوار سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔