مادھوری نے کیریئر کے آغاز پر کن مشکلات کا سامنا کیا اداکارہ نے بتا دیا

ہمیشہ والدہ نے حوصلہ افزائی کی اور ایک بات سکھائی جس پر میں نے عمل کیا، مادھوری

کیریئر کے آغاز پر لوگوں کے طعنوں کا سامنا کیا، مادھوری (فوٹو فائل)

بالی ووڈ اداکارہ اور معروف ڈانسر مادھوری ڈکشت نے کیریئر کے آغاز پر پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

مادھوری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت میں لوگ مجھے ہیروئن ماننے سے انکار کرتے تھے اور اُن کی نظر میں عام سی لڑکی تھی کیونکہ وہ کہتے تھے کہ مجھ میں ہیروئن جیسی کوئی بات نہیں اور نہ میں ویسی نظر آتی تھی۔


انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ لوگ مجھے کم عمر ہونے کا طعنہ دیتے تھے اس لیے انہوں نے کبھی مرکزی کردار دینے کی حمایت بھی نہیں کی اور کام میں بھی رکاوٹ کھڑی کی۔

مزید پڑھیں: مادھوری ڈکشٹ کو کس بری عادت پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی؟

اداکارہ نے بتایا کہ ہمیشہ والدہ نے حوصلہ افزائی کی اور ایک بات سکھائی کہ محنت سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، جس پر میں نے عمل کرتے ہوئے اچھا کام کیا اور پھر لوگوں نے پہچاننا شروع کیا۔ واضح رہے کہ مادھوری نے حال ہی میں او ٹی ٹی کے لیے ڈیبیو کیا ہے۔
Load Next Story