روسی فوج کی یوکرین میں بمباری میٹرنٹی اسپتال تباہ درجنوں بچے زخمی

400 سے زائد افراد کو روسی افواج نے یرغمال بنالیا

(فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی:
روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے شہر ماریوپول میں بمباری کی جس کی زد میں میٹرنٹی اسپتال بھی آیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے مشرقی شہر ماریوپول کے میٹرنٹی اسپتال پربمباری کی گئی جس کے نتیجے میں معصوم بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد بچے بغیر خوراک اور ادویات متاثرہ علاقے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسپتال کی بری طرح سے تباہ شدہ عمارت کو دکھایا گیا ہے جبکہ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ 'ظم' ہے۔


حملےسے کچھ گھنٹے قبل یوکرینی وزیر خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ شہر میں 3000 بچے خوراک یا ادویات تک رسائی سے محروم ہیں۔



دوسری جانب روسی افواج نے مقبوضہ شہر خرسون سے 400 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ عالمی ریسکیو تنظیم ریڈ کراس نے ماریوپول شہر کے حالات کو قیامت خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ سے متصل شہر میں گزشتہ 9 روز سے پانی اور بجلی منقطع ہے۔
Load Next Story