پنڈی ٹیسٹ دونوں اننگز میں سنچریوں نے امام الحق کی رینکنگ میں جان ڈال دی

اظہرعلی نے بھی اس مقابلے میں 185 رنز بنائے اور 10 درجے ترقی پاکرٹاپ 20 میں انٹری دیتے ہوئے سیدھے 12 ویں نمبرپر چلے گئے


Sports Desk March 10, 2022
اظہرعلی نے بھی اس مقابلے میں 185 رنز بنائے اور 10 درجے ترقی پاکرٹاپ 20 میں انٹری دیتے ہوئے سیدھے 12 ویں نمبرپر چلے گئے۔ فوٹو: فائل

پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریوں نے امام الحق کی رینکنگ میں جان ڈال دی۔

پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریوں نے امام الحق کی رینکنگ میں جان ڈال دی جب کہ وہ کیریئر بیسٹ 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سینئر ساتھی کھلاڑی اظہر علی نے بھی اس مقابلے میں 185 رنز بنائے اور 10 درجے ترقی پاکر ٹاپ 20 میں انٹری دیتے ہوئے سیدھے 12 ویں نمبر پر چلے گئے، عبداللہ شفیق کو دوسری اننگز میں سنچری کا صلہ 27 درجے ترقی کی صورت میں ملا جس سے وہ 67 ویں نمبر پر آ گئے۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین اگرچہ سنچری سے محروم رہے مگر 936 پوائنٹس سے اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا، وہ اس وقت آل ٹائم لسٹ میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔ عثمان خواجہ اس مقابلے میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے مگر 6 درجے ترقی پاکر 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرز میں پاکستان کے نعمان علی نے 6 وکٹیں حاصل کرکے 19 درجے ترقی پائی، وہ اب 51 ویں پوزیشن پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |