راولپنڈی میں مرغی کی قیمت سال کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی

مرغی کا گوشت غریب عوام کی قوت خرید سے باہر نکل گیا


ویب ڈیسک March 10, 2022
اوپن مارکیٹ میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے فوٹوفائل

راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، مرغی کا گوشت غریب عوام کی قوت خرید سے باہر نکل گیا، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت اندرون شہر 435 روپے کلو نواحی ایریاز میں 445 روپے کلو ہوگیا۔

راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اوپن مارکیٹ میں مرغی کی قیمت سال کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی اندرون شہر ذندہ مرغی ریکارڈ 290 روپے کلو، مرغی کا گوشت 435 روپے کلو جبکہ نواحی ایریاز میں زندہ مرغی 300 روپے کلو، مرغی کا گوشت 445 روپے کلو کر دیا گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھنے کے بعد انڈے بھی اضافہ سے 130 روپے درجن ہوگئے، ضلعی انتظامیہ اور پرائس، کنٹرول مجسٹریٹ مرغی کی قیمتوں میں مسلسل بے بس اور ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں