ترکی میں روس یوکرین مذاکرات بےنتیجہ ختم

ہم نے روس سے 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر بات کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، یوکرینی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک March 10, 2022
ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات۔ فوٹو : سوشل میڈیا

روس اور یوکرین کے وزراء خارجہ کے درمیان پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ترکی میں منعقد ہوئے تھے تاہم کئی گھنٹوں پر مشتمل بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو پائی۔

الجزیرہ کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیترو کولیبا نے کہا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سے 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر بات کی لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

کولیبا نے لاوروف سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں ماسکو کے نمائندے نے اپنے حملے کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے مطابق ہو رہا ہے۔ ہم نے جنگ بندی پر بھی بات کی لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

کولیبا نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے میں روس میں دوسرے لوگ ہیں جن کے ہاتھ میں اصل فیصلے کرنے کی طاقت ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے اس ملاقات کو "مشکل" قرار دیا اور لاوروف کے بیانات کو "روایتی بیانیے" قرار دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |