لاہور میں یوٹیوب چینل اور صحافت کی آڑ میں جسم فروشی کرنے والا گرفتار

ملزمان نے قحبہ خانے کی عمارت کے باہر یوٹیوب چینل کی فلیکسز لگا رکھی تھیں، پولیس حکام


ویب ڈیسک March 10, 2022
ملزمان نے قحبہ خانے کی عمارت کے باہر یوٹیوب چینل کی فلیکسز لگا رکھی تھیں، پولیس حکام ۔ فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD: یوٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے قانون کے شکنجے میں آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں یوٹیوب چینل اور صحافت کی آڑ میں جسم فروشی کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 30 سے زائد مرد و خواتین کو حراست میں لیا۔

نواب ٹاؤن تھانہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان یوٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کر رہے تھے، ملزمان نے قحبہ خانے کی عمارت کے باہر یوٹیوب چینل کی فلیکسز لگا رکھی تھیں، ملزمان نے مکروہ دھندے کو جاری رکھنے کیلئے یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے، قحبہ خانہ سلیم مسیح عرف وسیم بھٹی کی جانب سے چلایا جا رہا تھا۔

ایس پی صدر جاوید بھٹی نے بتایا کہ ملزم وسیم بھٹی، راشد عرف ڈڈو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم وسیم بھٹی جسم فروشی سمیت دیگر 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، صحافت کی آڑ میں جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں