سپریم کورٹ نے ایاز صادق کی اپیل پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
معاملہ عزت کا ہے عمران خان سے اور کچھ نہیں چاہتا، کیس کرنے کا مقاصد صرف خود کو بے قصور ثابت کرنا ہے، ایاز صادق
ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے ایاز صادق کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ میں این اے 122 لاہور میں دوبارہ الیکشن کے خلاف ایاز صادق کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سال 2013ء والی اسمبلی کا دورانیہ تو ختم ہو چکا ہے۔
لیگی رہنما کے وکیل نے کہا کہ ایاز صادق کو جرمانہ ہوا تھا جس کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے، نادرا اور ریکارڈ جائزے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام اخراجات عمران خان نے ادا کر دیے تھے، کیس ہارنے پر تمام اخراجات ایاز صادق کو دینے کا کہا گیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ مجھے اسپیکر ہوتے ہوئے بھی جھوٹا اور دھاندلی کرنے والا کہا گیا، حلقے میں میرے خلاف جو تاثر دیا گیا ہے وہ اصل مسئلہ ہے، ہتک عزت کا کیس تو کئی سال سے چل رہا ہے، معاملہ عزت کا ہے عمران خان سے اور کچھ نہیں چاہتا، کیس کرنے کا مقاصد صرف خود کو بے قصور ثابت کرنا ہے۔
لیگی رہنما کے وکیل نے کہا کہ غلطیاں انتخابی عملے کی تھیں تو ادائیگی ایاز صادق کیوں کریں؟
چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کا موقف سن کر ہی فیصلہ کریں گے، جلد ہی کیس سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گا، عدالت نے ایاز صادق کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔