صحافی محسن بیگ کرپشن ریفرنس میں بھی ملزم نامزد

احتساب عدالت اسلام آباد نے صحافی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک March 10, 2022
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں طلبی کا نوٹس

صحافی محسن بیگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خوردبرد کے الزام کے ریفرنس میں ملزم نامزد کر دیے گئے۔

احتساب عدالت نے صحافی محسن بیگ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ملزم محسن بیگ کو پیر 21 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، عدالت نے محسن بیگ کی عدم پیشی کے باعث نوٹسز جاری کیے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فرزانہ راجہ، عمران شیخ اور محسن بیگ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں جبکہ ریفرنس میں ملزمان پر خوردبرد کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں