بجلی کی قیمت میں 594 پیسے فی یونٹ اضافہ

قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک March 10, 2022
نیپرانےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ جاری کردیا فوٹوفائل

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی تاہم اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |