کراچی ایڈمن سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز کیخلاف کارروائی کا حکم
عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنز کی سب لیز دینے سے بھی روک دیا
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز بنانے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز بنانے کیخلاف خواجہ محمد اعوان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پلاٹ نمبر بی 189 بلاک تھری میں غیر قانونی پورشنز بنائے جا رہے ہیں۔ پلاٹ نمبر 220 بلاک تھری پر بھی پورشنز بنائے جا رہے ہیں۔ لیکن خلاف قانون پورشنز پر کوئی کارروائی کو تیار نہیں۔ استدعا ہے کہ ایس بی سی اے حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جائے۔
عدالت نے سوسائٹی کے غیر قانونی پورشنز کے بجلی، گیس، پانی کنکشن منقطع کرنے اور ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنز کی سب لیز دینے سے بھی روک دیا۔