فواد چوہدری کا ایم این اے کنول شوذب کو خراج تحسین

کنول شوذب نے اظہار آزادی رائے کے نام پر لگے تماشے کو دلیری اور بردباری سے بے نقاب کیا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک March 10, 2022
کنول شوذب نے اظہار آزادی رائے کے نام پر لگے تماشے کو دلیری اور بردباری سے بے نقاب کیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایم این اے کنول شوذب کو خراج تحسین پیش کیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کنول شوذب نے اظہار آزادی رائے کے نام پر لگے تماشے کو جس دلیری اور بردباری سے بے نقاب کیا اس پر اس دلیر ممبر پارلیمنٹ کو سلام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوذب اسلام آباد ہائی کورٹ میں رو پڑیں

انہوں نے کہا کہ ہاں کنول شوذب تلخ ہو گئیں لیکن کسی کے ساتھ ایسا ہو گا وہ تلخ تو ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اظہار آزادی اور توہین میں فرق ہے اور لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |