سندھ میں بلدیاتی انتخابات مئی میں کرانے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس


ویب ڈیسک March 10, 2022
(فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن حکام کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری سندھ اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ تمام شرکا نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کروائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں