مسلم لیگ ن کا عمران خان پر بھارت کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا الزام

عمران خان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے، لیگی رہنما خرم دستگیر


ویب ڈیسک March 10, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں—فائل فوٹو

ABBOTABAD: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان پر بھارت کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کردیا۔

مرکزی سیکریٹریٹ میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں، ان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے وزیر اعظم نے دورہ روس کے لیے انتہائی غلط وقت کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارکان اور ان کو چھوڑ کر ووٹ دینے والے ارکان کی حفاظت کریں گے، ملک کا وزیراعظم جب اپوزیشن کو کہے تم میری بندوق کے نشانے پر ہے تو ہر شہری کو خطرہ ہے جو بات وزیراعظم کہتا ہے وہی بات کرائے کے ترجمان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں، اپوزیشن کا پھر چیلنج ہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو کیوں ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روک رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں