آسٹریلوی کھلاڑی ہوٹل کے پول میں جاگرے

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے واقعے کی ویڈیو شیئر کی


ویب ڈیسک March 10, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلےباز ایلکس کیری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں جاگرے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمننز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں تمام کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بات کرتے ہوئے سوئمنگ پول میں گر گئے۔

آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے کیری کو خبردار بھی کیا گیا لیکن انہوں نے کسی کی بات نہیں مانی۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں ایلکس پر تمام کھلاڑیوں کو ہنستے اور اس واقعے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے وقت ایلکس کیری کا بیگ کھلا ہوا تھا جبکہ انکا موبائل بھی بھیگ گیا، انہوں نے موبائل پول کے باہر کھڑے کھلاڑی کی جانب پھینکا اور پھر خود باہر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں