آسٹریلوی کھلاڑی ہوٹل کے پول میں جاگرے

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے واقعے کی ویڈیو شیئر کی

(فوٹو: ٹوئٹر)

دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلےباز ایلکس کیری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں جاگرے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمننز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں تمام کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بات کرتے ہوئے سوئمنگ پول میں گر گئے۔

آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے کیری کو خبردار بھی کیا گیا لیکن انہوں نے کسی کی بات نہیں مانی۔


انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں ایلکس پر تمام کھلاڑیوں کو ہنستے اور اس واقعے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
Load Next Story