پارلیمنٹ لاجز گرفتاریاں فضل الرحمان کا ارکان کی رہائی کے لیے صبح تک کا الٹی میٹم

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی پکڑ دھکڑ، فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے کارکنان نے ملک کی اہم شاہراہیں بند کردیں

پولیس رکن اسمبلی کو گرفتار کر کے لے جارہی ہے

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کی بے دخلی کے لیے آپریشن کر کے اراکین قومی اسمبلی سمیت 21 افراد کو گرفتار کرلیا جس پر جے یو آئی سربراہ نے حکومت کو رضاکاروں اور کارکنان کی رہائی کے لیے کل صبح 9 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انصار الاسلام فورس کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیا اور ڈی چوک پر قائم ناکہ انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن آفیسر کو معطل کر دیا جبکہ فورس کے رضا کاروں کی بے دخلی کے لیے آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ لاجز گرفتاریاں، فضل الرحمان کا ارکان کی رہائی کے لیے صبح تک کا الٹی میٹم

آئی جی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کیلئے آنے والی جے یو آئی کی انصار الاسلام فورس کو ہٹانے کے لیے پہنچی تو جے یو آئی کے رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور پولیس کے درمیان تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی۔ صلاح الدین ایوبی نے آئی جی سے مخاطب ہوکر کہا کہ 'یہ ہمارے مہمان ہیں اور قانون کے مطابق یہاں ٹھہرے ہوئے ہیں، یہ غیر مسلح لوگ ہیں جن سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے'۔

خواجہ سعد رفیق اور کامران مرتضیٰ زخمی، آئی جی کا میڈیا نمائندوں کو بھی پارلیمنٹ لاجز سے باہر نکالنے کا حکم

اس دوران اہلکاروں اور اراکین کے درمیان دھکم پیل ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا پاؤں زخمی ہوا جبکہ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی زخمی ہوئے۔ بعد ازاں آئی جی نے پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو باہر نکالنے کی ہدایت کی۔

رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ اور پولیس اہلکاروں کےدرمیان تلخ کلامی

آغا رفیع اللہ نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کر کے کہا کہ 'آئی جی کا یہاں کیا کام، میری گاڑی کو کیوں روکا اور پولیس یہاں کیسے داخل ہوئی۔ انہوں نے پولیس کو پیچھے دھکیل کر رکاوٹ کو خود ہٹایا۔

اراکین اسمبلی سمیت 21 افراد گرفتار

وفاقی پولیس نے آپریشن کے دوران ایم این اے جمال الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت 21 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔ جیمعت علما اسلام کے ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ایم این اے کے کمرے سے جمال الدین سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔
Load Next Story