پنجاب سے چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا
HONG KONG:
پنجاب پولیس نے مانگا منڈی سے چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گن پوائنٹ پر گھروں میں گھس گر فیملیز کو یرغمال بنا کر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان ڈکیتی کے 20سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شعبان، علی شیر، افصل اور غفران شامل ہیں جنہوں نے وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔