ایف آئی اے کی کارروائی سابقہ بیوی کو آن لائن بلیک میل کرنے والا گرفتار

ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کیا


Staff Reporter March 10, 2022
ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے تینوں ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا (فوٹو، ایکسپریس)

NEW DELHI: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے نے فیضان شاہ نامی ملزم کو گرفتار کیا جو اپنی ہی سابقہ بیوی کی نامناسب تصاویر شیئر کرتا تھا، ملزم طلاق کے بعد انتقام کے طور پر فحش تصاویر لڑکی کے خاندان والوں کو آن لائن ارسال کرنے میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی کے دوران عاقب علی نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم متاثرہ خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ہے، لڑکی نے اپنی تصاویر ڈیلیٹ کروانے کے لیے 5 لاکھ روپے نقد اور سونا بھی دیا لیکن اس کے باوجود ملزم نے ایسا نہ کیا اور تصویر کی بنیاد پر اُسے بلیک میل کرتا رہا بعد ازاں ملزم نے متاثرہ کی بہنوں کو بھی ہراساں کیا۔

عمران ریاض نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کراچی نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ایک اور ملزم طلحہ ولد شمیم کو بھی گرفتار کیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کے قابل اعتراض ڈیٹا کے ساتھ بلیک میل کرنے، ہراساں کرنے ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں