سال2022 میں ترسیلات زر201 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

زیادہ تر رقوم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں


ویب ڈیسک March 10, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

NEW DELHI: مالی سال 2022 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 20.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران زیادہ تر رقوم سعودی عرب (558 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (387 ملین ڈالر)، برطانیہ (319 ملین ڈالر) اور امریکا (210 ملین ڈالر) سے آئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اسی مدت کی نسبت ترسیلات زر 7.6 فیصد زائد رہیں جبکہ فروری 2022 میں ترسیلات مستحکم رہیں اور 2.2 ارب ڈالر پاکستان منتقل ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پہنچنے کا سلسلہ جون 2020 سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ فروری میں ترسیلات زر 2 فیصد بڑھیں جبکہ یہ حجم سال کے حساب سے 2.7 فیصد کم ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں