زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی
مجموعی ذخائر 22 ارب 66 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
BEIJING:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چار مارچ 2022 تک کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ بیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب 66 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 37 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 25 کروڑ ڈالر کمی سے 16 ارب 21 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔