مسجد الحرام اور نبوی ﷺ میں داخلے پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی
ویکسینیشن کے تصدیقی عمل کو ختم کردیا گیا
کراچی:
سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ بہت سی پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کے لیے نئے قواعد کا اعلان کردیا۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ-19 کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد حرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لیے کسی بھی خواہش مند شخص کو توکلنا یا اعتمرنا سے پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ ویکسینیشن کے تصدیقی عمل کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ ریاض الجنۃ میں نمازادا کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت نامے کی ضرورت ہوگی۔ ریاض الجنۃ روضہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل ہے۔
عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین الشریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی کو پہلے ہی ختم کیا جاچکا ہے لیکن وہاں آنے افراد کو کے لیے ماسک کی شرط لازمی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ اتوار کو بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی پی سی آر یا تیزرفتار اینٹی جن ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی شرط سمیت کووڈ-19 سے متعلق عائد پانبدیاں بھی ختم ہوگئیں تھی۔