خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعظم کے حق میں قرارداد منظور

قرارداد شوکت یوسفزئی نے پیش کی


ویب ڈیسک March 10, 2022
عمران خان نے بطور وزیراعظم پاکستان کو بحرانوں سے نکالا، شوکت یوسفزئی (فوٹو فائل)

RAWALPINDI: خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر برائے محنت شوکت یوسفزئی نے ایوان میں وزیر اعظم عمران خان کے حق میں قرارداد پیش کی جس کو اراکین نے منظور کیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو بحران سے بچایا اور نکال کر پاکستان کو دنیا بھر میں ایک پہچان دلوائی۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، دس سال یا اس سے زائد وقت گزارنے والوں کے لئے ایک ڈیوٹی ٹیکس فری موبائل اور گاڑی لانے کے حق میں بھی قرار داد منظور ہوئی۔

اسپیکر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی کارروائی جمعے کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔