شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی4 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان پاک فوج

(فائل فوٹو)

RAWALPINDI:
سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ آپریشن کرکے 4 دہشتگروں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے 4 دہشتگروں کو ہلاک کردیا ہے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگروں کی جانب سے آپریشن کے دوران فورسز پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔

مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
Load Next Story