ایم کیو ایم کا پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو اجتماع کا اعلان

اب مذاکرات کا نہیں ایکشن کا وقت ہے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سینیٹر بابر غوری


ویب ڈیسک February 21, 2014
اجتماع کا اعلان ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سینیٹر بابر غوری کی جانب سے منعقد کی گئی دعوت حلیم کے موقع پر کیا۔ فوٹو: فائل

SIALKOT/FAISALABAD: ایم کیو ایم نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار کو عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سینٹر بابر غوری کی جانب سے دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور خوب حلیم کھائی، اسی دوران ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار کو اجتماع کا اعلان کیا۔

اس موقع پر دعوت کے میزبان سینٹر بابر غوری کا کہنا تھا اب مذاکرات کا نہیں ایکشن کا وقت ہے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے حکومت میں شمولیت کی پیش کش کا ذکر کرتے ہوئے فی الحال ان تجاویز پر غور نہ کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں