ٹنڈولکر نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر مستقل پابندی کی مخالفت کردی
گذشتہ دنوں ایم سی سی کی جانب سے 3 اہم قوانین وضع کیے گئے تھے
ISLAMABAD:
بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر مستقل پابندی کی مخالفت کردی۔
گذشتہ دنوں ایم سی سی کی جانب سے 3 اہم قوانین وضع کیے گئے تھے، ان میں ایک ڈلیوری سے قبل کریز چھوڑنے والے نان اسٹرائیکر کو مینکڈ پر رن آئوٹ قرار دینا، دوسرا اسٹرائیکر کے ساتھی بیٹر کو کراس کرنے کے باوجود نئے بیٹسمین کو اسٹرائیک دینا اور تیسرا تھوک کے استعمال پر مستقل پابندی تھی، ٹنڈولکر نے کہا کہ میں ان میں سے 2 ترامیم کی حمایت کرتا ہوں،۔
میں ہمیشہ سے سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی بیٹر پہلے کریز چھوڑے اور بولر بیلزگرادے تو وہ رن آؤٹ ہی ہوگا، میرا اختلاف اس کو مینکڈ قرار دینے پر تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب اس کو باقاعدہ رن آئوٹ قرار دے دیا گیا، اسی طرح میں نئے بیٹر کے اسٹرائیک سنبھالے کے بھی حق میں ہوں ، ٹنڈولکر نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر مستقل پابندی کے فیصلے کی حمایت نہیں کی۔