نابینا افراد بھی اب پڑھ سکیں گےامریکا میں انوکھی انگوٹھی ایجاد

انگوٹھی پہنیں اور مطلوبہ لفظ پر انگلی رکھتے ہی یہ ڈیوائس بلند آواز میں آپ کو وہ تحریر پڑھ کر سنا دے گی

انگوٹھی پہنیں اور مطلوبہ لفظ پر انگلی رکھتے ہی یہ ڈیوائس بلند آواز میں آپ کو وہ تحریر پڑھ کر سنا دے گی۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر کے ماہرین کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ نت نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کی زندگی کو سہل بنا یا جائے اور اب اسی سلسلے میں ایک پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکا کی ایک کمپنی نے ایسی انوکھی انگوٹھی تیار کی ہے جسے پہن کر نابینا افراد باآسانی کسی بھی کتاب یاتحریر کا مطالعہ کر سکیں گے۔فنگر ریڈر نامی اس انگوٹھی نما حیرت انگیز ڈیوائس کو اپنی انگلی پر پہنیں اور مطلوبہ لفظ پر انگلی رکھتے ہی یہ ڈیوائس بلند آواز میں آپ کو وہ تحریر پڑھ کر سنا دے گی۔




اس ڈیوائس میں موجود سافٹ ویئر بہت سی زبانوں کا ترجمہ بھی کر سکتا ہے جب کہ اس کی مدد سے کسی کرنسی نوٹ کی مالیت بھی معلوم کی جاسکتی ہے ۔ ماہرین کا موقف ہے کہ یہ ڈیوائس ابھی اپنے ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کئی دوسری چیزیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں جو مستقبل میں نابینا افراد کے لیے مزید سہولتوں کا باعث بن سکتا ہے۔
Load Next Story