جے یو آئی ف کے گرفتارکارکنوں اور ایم این ایز کو رہا کر دیا گیا

جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گرفتارافراد کی رہائی کیلئے آج صبح تک کا الٹی میٹم دیا تھا

جے یو آئی( ف) کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا:فوٹو:فائل

گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز سے حراست میں لیے گئے جمعیت علماء اسلام( ف) کے کارکنوں اور اراکین قومی اسمبلی کو رہا کر دیا گیا۔

جے یو آئی( ف) کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا۔رہائی کے بعد جےیوآئی ف کے کارکن اور دونوں ایم این ایز تھانہ آبپارہ سے روانہ ہو گئے۔ جے یو آئی ف کے گرفتار کارکنان کو جیل وین میں تھانہ آبپارہ متقل کیا گیا تھا۔


وفاقی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے دوران ایم این اے جمال الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت 21 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

گرفتاریوں کے بعد جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں احتجاج شروع کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پراحتجاج اوردھرنا آج صبح تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

کارکنوں اورارکان اسمبلی کی رہائی پرجے یوآئی (ف) کے ترجمان نے اپوزیشن قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Load Next Story