یوکرین تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں روس
جوہری جنگ سے متعلق بات مغربی ممالک نے شروع کی،روسی وزیرخارجہ
روس کے وزیرخارجہ لاروف نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کا جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یوکرین کا تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری جنگ سے متعلق بات مغربی ممالک نے شروع کی۔یوکرین تنازع کا رخ جوہری جنگ کی طرف ہونے کا امکان نظرنہیں آتا ہے۔ روس آئندہ کبھی کبھی مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔
سرد جنگ کے بعد روس اور امریکا کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ یوکرین پرحملے کے بعد روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے 27 فروری کو روسی فوج کے جوہری تنصیبات سے متعلق یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔روس کی جانب سے جوہری یونٹ کوالرٹ کرنے پرمغربی ممالک نے روسی جوہری حملے کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔