لیڈی ہیلتھ ورکرز4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

میڈیکل الاؤنس سمیت دیگر الائونسز بھی فراہم نہیںکیا جارہے ہیں،بشرا آرائیں


ایکسپریس July 10, 2012
میڈیکل الاؤنس سمیت دیگر الائونسز بھی فراہم نہیںکیا جارہے ہیں،بشرا آرائیں

ل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گذشتہ4 ماہ سے لیڈی ہیلتھ ورکروںکو تنخواہیں ادا نہیںکی گئیں جس کی وجہ سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے میڈیکل الاؤنس سمیت دیگر الاونسز بھی فراہم نہیںکیا جا رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن بشرا آرائیں نے پیرکو پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں ایک لاکھ6ہزار سے زائد لیڈیز ہیلتھ ورکرز خدمات انجام دے رہی ہیں ان میں سے 25 فیصد لیڈیزہیلتھ ورکرزہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس کا شکار ہیں

انھوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین لیڈی ہیلتھ ورکروںکوفوری وزیراعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ویکسینشن اور علاج کی دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لیڈیز ہیلتھ ورکرزکو میڈیکل الاؤنسزسمیت دیگرکوئی سہولتیں میسر نہیں جبکہ گذشتہ4 ماہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں سے بھی محروم ہیں تنخواہوںکی عدم ادائیگیوںکی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انھوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکروں کوآسان اقساط پر سرکاری سطح پر رہائشی مکانات بھی فراہم کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں متوقع سیلاب کے پیش نظر لیڈی ہیلتھ ورکروں کو مڈوائفری کورس کرایا جائے تاکہ سیلاب سے متاثرہ خواتین کو بروقت طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں ،انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے مشکور ہیں جنھوں نے ہماری ملازمتیں مستقل کرنے کے متعلقہ حکام کے احکامات جاری کیے لیکن متعلقہ حکام نے تاحال مستقلی کے احکامات جاری نہیں کیے ،جاں بحق ہونے والے لیڈیز ہیلتھ ورکروں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں