روس نے یوکرین پرکیمیائی حملے کی تیاری کا غلط الزام عائد کیایوکرینی صدر

روس کسی بھی بڑی کارروائی سے پہلے الزامات عائد کرتا ہے،یوکرینی صدر


ویب ڈیسک March 11, 2022
یوکرین بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیارتیارنہیں کررہا ہے،یوکرینی صدر:فوٹو:فائل

کراچی: یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پرکیمیائی حملے کی تیاری کے الزامات تشویشناک ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ روس کے یوکرین پرمبینہ طورپرکیمیائی حملے کی تیاریوں کے الزامات خوفزدہ کرنے والے ہیں کیونکہ روس کسی بھی بڑی کارروائی سے پہلے الزامات عائد کرتا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ کیا ان الزامات کی آڑ میں روس یوکرین کیخلاف ایمونیا یا فاسفورس استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یوکرین کی سرزمین پرکیمیائی یا کسی بھی قسم کے وسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیارتیارنہیں ہورہے۔

دوسری جانب امریکا نے روس کی جانب سے یوکرین پرکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق الزامات کومضحکہ خیز قراردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں