دنیا کی ہرٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہےپیٹ کمنز
راولپنڈی ٹیسٹ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پیٹ کمنز
ISLAMABAD:
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ دنیا کی ہرٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہے۔
آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ میچ میں ہم نے اچھی بیٹنگ کی لیکن بولنگ میں صرف4 وکٹیں حاصل کرسکے اس شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب ٹیمیں اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتی ہیں دورہ بھارت میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔برصغیر کی وکٹوں کے متعلق سب کوعلم ہے۔کراچی کی وکٹ ہمیشہ اسپنرزکے لئے معاون اورمدد گارثابت ہوئی ہے۔ہمیں بھی اپنے اسپنرز پر بھروسہ ہے نیتھن لائن اور لیگ اسپنر مچل سوئپسن کراچی میں بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔
آسٹریلیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا اور بھرپور خیال رکھا ہے۔