سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے طیارے کا انجن فیل ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ 3انجن والے نجی طیارے میں سفرکررہے تھے جس کا ایک انجن فیل ہوا


ویب ڈیسک March 11, 2022
ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تاہم تفصیلات نہیں بتائیں:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا انجن فیل ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کونیواورلینز سے فلوریڈا کے شہر پام بیچ لےجانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کےبعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

طیارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر،سیکرٹ سروس کے حکام اورسپورٹ اسٹاف بھی سفرکررہا تھا۔ ٹرمپ کے ترجمان نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔طیارہ سابق صدر ٹرمپ کو نیو آرلینز سے واپس فلوریڈا لارہا تھا۔

سابق امریکی صدرریبپلکن پارٹی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے نیواورلینز گئے تھے اور ریبپلکن پارٹی کے ڈونرکے نجی طیارے میں واپس جارہے تھے۔تین انجن والے طیارے کا ایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |