نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت سابق چیئرمین ای او بی آئی کو ریلیف مل گیا

ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس کر دیا


ویب ڈیسک March 11, 2022
ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس کر دیا۔

دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ظفر گوندل کے خلاف نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم کو بھیجا جائے۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ظفر گوندل کے خلاف دائر ریفرنس نیب کو بھجوا دیا۔

سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام تھا، نیب کی جانب سے 2014 میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں