تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی اور وہ آج وطن واپس آئیں گے، ذرائع

علیم خان مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کریں گے، ذرائع۔

تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ایک پیج پر آگئے، علیم خان نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی، اس حوالے سے علیم خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علیم خان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بیڈ گورننس کے حوالے سے نوازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جب کہ نواز شریف نے سیاسی رہنما کی حیثیت سے علیم خان کے کردار کو سراہا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کریں گے، تحریک انصاف میں ہم خیال گروپ کی قیادت کریں گے۔ ان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی اور وہ آج وطن واپس آئیں گے، اور آئندہ چند روز میں اراکین اسمبلی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پاور شو کریں گے۔

 

 
Load Next Story