عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 43کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ‏

رقم پنجاب ہاؤسنگ پروگرام میں بھی استعمال کی جائے گی


/ March 11, 2022
پنجاب ہاؤسنگ پروگرام میں بھی استعمال کی جائے گی. (فوٹو : فائل)

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 43کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

قرض کی رقم پنجاب ہاؤسنگ پروگرام، دیگر ہاؤسنگ منصوبوں اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے لیے فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق قرض کی رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض دیا جائے گا جبکہ قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان ہاوسنگ فنانس پراجیکٹ کے لیے ‏8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ ‏15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ اور ‏20 کروڑ ڈالر پنجاب ہاوؤسنگ پروگرام کے لیے خرچ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں