سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کےبعدلگی آگ پرقابوپالیا گیا

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تیل کی سپلائی بھی متاثرنہیں ہوئی،سعودی وزارت توانائی

گزشتہ روزریاض کی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی:فوٹو:فائل

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعدلگی آگ پرقابو پالیا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی معمولی نوعیت کی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔


وزارت توانائی کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورنہ ہی تیل کی سپلائی متاثرہوئی۔ڈرون حملہ کس نے کیا اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

ریاض کی آئل ریفائنری پرگزشتہ روز ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جبکہ حوثی باغیوں نے گزشتہ روز سعودی شہرجیزان میں ڈرون حملہ کیا تھا۔
Load Next Story