مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے دو پائلٹس موجود تھے


ویب ڈیسک March 11, 2022
بھارتی ہیلی کاپٹرکے تباہ ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا:فوٹو:فائل

کراچی: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا 'چیتا' ہیلی کاپٹرمقبوضہ کشمیرکے علاقے گوریز میں کنٹرول لائن کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی پائلٹ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔فی الحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں