وزیراعظم کا جلسوں کے دوران آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ

الیکشن پراسس کے دوران دوروں کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی، وزیراعظم آفس


ویب ڈیسک March 11, 2022
وزیراعظم کے دورے کے دوران ہونے والا خرچ پارٹی قومی خزانے میں واپس ادا کرے گی، خط۔ فوٹو:فائل

JAKARTA: وزیراعظم عمران خان نے عوامی جلسوں کے دوران آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن پراسس کے دوران دورہ کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

تحریری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران ہونے والا خرچ تحریک انصاف قومی خزانے میں واپس ادا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں