وزیراعظم کا جلسوں کے دوران آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ
الیکشن پراسس کے دوران دوروں کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی، وزیراعظم آفس
JAKARTA:
وزیراعظم عمران خان نے عوامی جلسوں کے دوران آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن پراسس کے دوران دورہ کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
تحریری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران ہونے والا خرچ تحریک انصاف قومی خزانے میں واپس ادا کرے گی۔