امریکی سینیٹ نے یوکرین کے لیے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی

یوکرینی فوج کے حملے میں فوجی ٹینک تباہ ہونے سے روسی فوج کا کرنل ہلاک ہوگیا

یوکرین کی فوج نے روسی ٹینک تباہ کردیا جس میں ایک کرنل ہلاک ہوگیا، فوٹو: رائٹرز

QUETTA:
ترکی میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان امن مذاکرات کے باوجود روس کی یوکرین پر بمباری جاری ہے جب کہ امریکی سینیٹ نے یوکرین کے لیے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی میزبانی میں انطالیہ میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان امن مذاکرات کا پہلا دور ہوا تاہم یہ ملاقات کسی نتیجے میں پہنچے بغیر اختتام پذیر ہوگی۔

فریقین نے ملاقات کو حوصلہ افزا کہا اور مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس دوران یوکرین پر روسی بمباری نہ تھمی۔ بچوں کے اسپتال، ایمبولینس اور دواؤں کی ترسیل پر مامور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔




اسی طرح روسی فوجیوں نے کیف میں ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقوں پر بھی بمباری کی۔ یوکرین کے فوجیوں نے جوابی کارروائی میں روس کے جنگی ٹینک کو تباہ کردیا جس میں روسی کرنل ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے حکومت کو یوکرین کے لیے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی جس کے حق میں 68 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں 31 ووٹ پڑے۔ اس بل پر ممکنہ طور پر امریکی صدر جوبائیڈن آج شب ہی دستخط کردیں گے۔

 
Load Next Story