حکومت پنجاب کا رمضان میں 20 اشیائے ضروریہ پر رعایت دینے کا فیصلہ

اشیائے ضروریہ سستی فراہم کرنے کے لئے 8 ارب روپے کی سبسٹڈی فراہم کی جائے گی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

پنجاب میں 323 رمضان بازار لگائے جائیں گے، صوبائی وزیرصنعت۔ فوٹو:فائل

پنجاب حکومت کی جانب سے 20 اشیائے ضروریہ 2021 کی قیمتوں پر رمضان بازاروں میں فراہم کی جائیں گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے رمضا ن المبارک کے لئے بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں رمضا ن المبارک میں 2021 کی قیمتوں میں اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور وزیراعلی عثمان بزدار نے اقدامات کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس حوالے سے حکومت پنجاب کمیٹی کے کنویئر میاں اسلم ا قبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 اشیائے ضروریہ 2021 کی قیمتوں پر رمضان بازاروں میں فراہم کی جائیں گی۔ وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ سستی فراہم کرنے کے لئے 8 ارب روپے کی سبسٹڈی فراہم کی جائے گی، پنجاب میں 323 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔
Load Next Story