نور مقدم کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا میں اضافے کے لیے درخواست دائر

مقتولہ نور مقدم کے والد اور مدعی مقدمہ نے سزا میں اضافے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی


کورٹ رپورٹر March 11, 2022
مجرم ظاہر جعفر (فائل فوٹو)

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر سمیت تینوں مجرموں کی سزا میں اضافہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتولہ نور مقدم کے والد اور مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے ایڈیشنل ایشن جج کے فیصلے کے خلاف اپنے وکیل شاہ خاور ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین الگ الگ اپیلیں دائر کی ہیں۔

مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

مقتولہ کے لواحقین نے اپنی درخواستوں میں کہا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر، شریک مجرمان جان محمد اور افتخار احمد کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کم ہیں انہیں بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نورمقدم کیس میں مجرم کے والدین کو ریلیف ملنے پر افسوس ہے، شیریں مزاری

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے مجرم کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی۔ مجرموں کی سزا میں قانون کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ظاہر جعفر کو ٹرائل سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جبکہ مجرم جان محمد اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں