رشتے سے انکار پر اپنی ہم جماعت طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کاشف نے لڑکی بن کر اپنی کلاس فیلو کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے رشتے سے انکار پر اپنی ہم جماعت طالبہ کو دھمکیاں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور سے کاشف نامی ملزم کو گرفتار کیا جو اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کی جانب سے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں کہ وہ اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کردے گا۔
گرفتار ملزم کاشف نے لڑکی بن کر اپنی کلاس فیلو کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور رشتے کے لیے دلاؤ ڈالا۔ رشتے نہ دینے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
لڑکی نے جب رشتے سے انکار کیا تو ملزم نے اس کے والد سے بھی دوستی کی اور ڈرایا کہ وہ انہیں نازیبا مواد بھیج دے گا۔ بعد ازاں ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔