امریکا کا شمالی کوریا پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کا الزام

شمالی کوریا اس میزائل سے امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک March 11, 2022
یہ میائل شمالی کوریا سے امریکا کو ہدف بنا سکتا ہے، فوٹو: فائل

کراچی: امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے خفیہ طور پر دو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے 27 فروری اور 5 مارچ کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

شمالی کوریا کے سخت حریف جنوبی کوریا کا بھی یہی کہنا ہے کہ پڑوسی ملک نے حال ہی میں جو میزائل تجربات کیے ہیں وہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تھے اور جن سے وہ امریکا کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے سب سے پہلے 2017 میں آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا تھا۔ اس بین البراعظمی میزائل کی رینج اتنی تھی کہ یہ امریکا کو بھی ہدف بنا سکتا ہے۔

تاہم اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کی تھی اور جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات بھی کی تھی۔

ان ملاقاتوں کی نتیجے میں شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری بند کردی تھی اور کوئی بیلسٹک میزائل تجربہ بھی نہیں کیا تاہم مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے بعد دوبارہ میزائل تجربات شروع کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں