برطانوی ٹرانس جینڈر کے ہاں بچے کی پیدائش

جنس تبدیلی کے 9ویں مرحلے میں حاملہ ہوا


ویب ڈیسک March 11, 2022
(فوٹو: ڈیلی میل)

برطانیہ کے 24 سالہ خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء کا تعلق مانچسٹر سے ہے جسکا نام ریان ہے، اس نے بتایا کہ اپنی جنس تبدیلی کے 9ویں مرحلے میں حمل ٹھہرا۔

ریان نے بتایا کہ کہ اس طریقۂ عمل کے دوران وہ مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون لے رہا تھا تاہم حاملہ ہونے کے بعد اس نے ہارمون لینے کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔

طبی عملے کی جانب سے خواجہ سراء ریان کو بتایا گیا ہے کہ وہ جنس کی مکمل تبدیلی کے بعد وہ بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں رہے گا، جس پر ریان نے بچوں کی پیدائش کے لیے ضروری نسوانی اعضاءکے خاتمے کا ارادہ ترک کر دیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ مرد بننے کے باوجود مستقبل میں مزید بچے پیدا کرنا چاہتا ہے۔

Rayan-1

ریان نے بتایا کہ ٹیسٹاسٹرون منتقلی کے دوران مذکورہ عرصے میں خوشخبری آئی جس کے بعد اس کے ہاں بیٹے 'ہینڈرک' کی پیدائش ہوئی جس کی عمر اب 2 سال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |